ETV Bharat / state

Gandhi Jayanti سونیا اور راہل نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا - راہول گاندھی کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Sonia and Rahul tribute to Mahatma Gandhi

سونیا اور راہل نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 10:41 AM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Sonia and Rahul tribute to Mahatma Gandhi

سونیا گاندھی بابائے قوم کو پھول چڑھانے کے لیے صبح راج گھاٹ گئیں اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے راج گھاٹ پر کل مذاہب دعا میں شرکت کرکے باپو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ راہل جو بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں، نے ٹویٹ کرکے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’باپو نے ہمیں سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنا سکھایا، محبت، ہمدردی، ہم آہنگی اور انسانیت کے معنی سمجھائے۔

یہ بھی پڑھیں: Gandhi Jayanti 2022 مہاتما گاندھی کی زندگی کے وہ سبق جو والدین اپنے بچوں کو سکھا سکتے ہیں

آج گاندھی جینتی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ہندوستان کو اسی طرح متحد کریں گے جس طرح انہوں نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا تھا۔ کھڑگے بھی محترمہ گاندھی کے ساتھ راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.