ETV Bharat / state

آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے تعلق سے چند اہم باتیں - ex prime minister atal bihari vajpayee

آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی ہے پیش ہے ان کی زندگی کی کچھ دلچسپ باتیں۔

آنجہانی اٹل بہاری واجپئی
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 12:13 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:27 AM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں ہوئی اور 93 برس کی عمر میں نئی دہلی کے ایمس ہسپتال میں 16 اگست 2018 کو طویل علالت کے بعد ان کی وفات ہوئی۔

انہوں نے کانپور کے ڈی اے وی کالج سے سیاسیات میں ایم اے مکمل کیا۔

اٹل بہاری واجپئی سنہ 1939 میں آر ایس ایس میں شامل ہوئے اور اس کے بعد 1942 میں عملی سیاست میں قدم رکھا۔

اٹل بہاری واجپئی بھارت کے 10ویں وزیر اعظم تھے۔ وہ لوک سبھا کے لیے 10 بار اور راجیہ سبھا کے لیے 2 بار منتخب ہوئے۔ واجپئی 2009 کے عام انتخابات تک عملی سیاست میں رہے جس کے بعد وہ سبکدوش ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی دو بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ پہلی بار مئی 1996 سے جون 1996 کے درمیان محض 13 دن کے وزیر اعظم رہے۔ دوسری بار 19 مارچ 1998 سے 22 مئی 2004 تک وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

واجپئی ملک کے صف اول کے سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ہندی زبان کے بہترین شاعر بھی تھے۔ سیاسی مصروفیات میں بھی انہوں نے شاعری کو اپنے سینے سے لگائے رکھا۔

واجپئی جنہیں اعتدال پسند قائد کہا جاتا ہے انہوں نے اپنی شاعری میں بھی اپنے ان جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ اپنے طویل سیاسی سفر میں واجپئی نے وقت کے ہر سلگتے مسئلے پر نظمیں لکھی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.