دارالحکومت دہلی کے یمنا کھادر میں سماجی کارکن سیما مہیشوری نے بچوں کو بسکٹ، ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
یمنا کھادر علاقے کی سماجی کارکن سیما مہیشوری کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ کئی دنوں سے وہ یمنا کھادر کے بچوں کے لیے کام کر رہیں ہیں۔ انہیں ہر ممکن مدد کرنے کے لیے آگے آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' اگے بھی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یمنا کھادر آبادی سے دور یمنا کا نشیبی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں غریب غربا رہتے ہیں۔ عام دنوں میں بھی یہاں سرکاری اسکیموں کا فائدہ ان تک بہت کم پہنچتا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں غریبوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ لوگ سرکاری امداد کے منتظر رہے لیکن کوئی امداد نہیں پہنچا۔ حالانکہ سماجی تنظیمیں یہاں پہنچ کر ان کی مدد کر رہی ہے۔ ماضی میں بھی بہت سی تنظیموں نے ان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔