ETV Bharat / state

دہلی: سماجی کارکن کی ضرورت مندوں کو مدد - lock down in delhi

دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں دہلی حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اسے تقسیم کرنے کے لیے سماجی کارکن دن رات محنت کر رہے ہیں۔

سماجی کارکن کی ضرورت مندوں کو مدد
سماجی کارکن کی ضرورت مندوں کو مدد
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 8:56 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لیے روشن پورہ کالونی کے سماجی کارکن لگے ہوئے ہیں۔ دہلی حکومت نجف گڑھ کے کئی اسکولوں میں راشن اور کھانا تقسیم کر رہی ہے، جس میں روشن پورہ پیپل والا اسکول میں اچھا انتظام دیکھنے کو مل رہا ہے۔

روشن پورہ کالونی کے ہی سماجی کارکن ہی دہلی حکومت کی جانب سے لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ ہر روز یہاں سینکڑوں ضرورت مند دو وقت کا کھانا لینے آتے ہیں۔ اس انتظام کو اچھے سے چلانے کے لیے سماجی کارکن دنیش رشی سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دنیش رشی اپنے ساتھیوں راجیو جین، ساہل، گورو، سنجے ورشٹھ، دارزن، کرن کے ساتھ روز اسکول میں کھانا تقسیم کرنے میں انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیم کی مدد کر رہے ہیں۔ سماجی کارکن لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کے بارے میں بیدار کر رہے ہیں۔

لوگوں کو منہ پر ماسک یا کپڑا باندھنے کے لیے بتا رہے ہیں۔ دراصل دہلی سمیت پورے ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن ہے۔ اس درمیان غریبوں او یومیہ مزدوری کرنے والے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ اسی کے پیش نظر ریاستی اور مرکزی حکومتیں لوگوں کو مفت کھانا تقسیم کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.