ETV Bharat / state

بھارت: کورونا معاملات میں معمولی گراوٹ - corona virus updates

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی درج کی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 43 ہزار سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ملک کورونا معاملات میں معمولی گراوٹ
ملک کورونا معاملات میں معمولی گراوٹ
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 11:01 PM IST

اس دوران جمعرات کو 40 لاکھ 23 ہزار 173 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ملک میں اب تک 36 کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار 222 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43،393 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ 52 ہزار 950 ہوگئی ہے۔

اس دوران 44 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجمعوعی تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 284 ہوگئی ہے۔

فعال کیسز 1977 سے گھٹ کر 4 لاکھ 58 ہزار 727 رہ گئی ہیں جبکہ اسی دوران 911 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ پانچ ہزار 939 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.49 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 43,393 نئے کیسز درج

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں فعال معاملات میں 171 کم ہونے کے بعد یہ تعداد 117698 ہوگئی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.