ETV Bharat / state

Operation Ajay 'آپریشن اجے' کے تحت اسرائیل سے چھٹی پرواز دہلی پہنچی

دو نیپالی شہریوں سمیت تقریباً 143 افراد پر مشتمل چھٹی پرواز اسرائیل سے دہلی پہنچ گئی۔ حماس اسرائیل تنازعہ میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں اس لیے بھارتی وزارت خارجہ 'آپریشن اجے' کے تحت اسرائیل سے بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری رکھے ہوئے ہے۔Hamas-Israel conflict, Union Minister Faggan Singh Kulaste

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 9:24 AM IST

sixth-flight-carrying-143-evacuees-from-israel-lands-in-delhi

نئی دہلی: جنگ زدہ اسرائیل سے دو نیپالی شہریوں سمیت تقریباً 143 افراد کو نکالنے میں بھارت کو کامیابی ملی ہے۔مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے وہاں مقیم تمام بھارتیہ شہریوں کا انخلاء شروع کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے نے نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر اسرائیل سے آپریشن اجئے کے تحت پہنچی چھٹی فلائٹ کے 143 مسافروں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ 12 دن پہلے بھارت نے آپریشن اجے پروگرام کے تحت اسرائیل سے انخلاء کی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ بھارت نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شدت کے پیش نظر اپنے وطن واپس آنے کے خواہشمند تمام افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے 'X' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ، چھٹی آپریشن اجے فلائٹ نئی دہلی میں اتری ہے جس میں 2 نیپالی شہریوں سمیت 143 مسافر سوار تھے۔" چھٹی پرواز کے ذریعے تازہ ترین انخلاء کے ساتھ، بھارت اب تک جنگ زدہ اسرائیل سے 1,343 سے زیادہ لوگوں کو منتقل کر چکا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے غزہ کی پٹی میں تنازعہ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کا ایک طیارہ روانہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن اجے کے تحت پانچویں پرواز کی دہلی میں آمد

واضح رہے اسرائیل میں 20,000 سے زیادہ بھارتیہ رہتے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک 4651 شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس دوران 14245 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

  • In view of the ongoing developments in Israel and Palestine, a 24-hour Control Room has been set up at @MEAIndia to monitor the situation and provide information and assistance.

    In addition, 24-hour emergency helplines have been set up at @indemtel & @ROIRamallah.

    Press… pic.twitter.com/FpZqflngOh

    — Arindam Bagchi (@MEAIndia) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.