حادثے کے سبب اسکول بس بیچ روڈ پر پلٹ گئی ، جبکہ کلسٹر بس کے آگے کے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
نارائنا فائر آفیسر کے مطابق یہ حادثہ فائر اسٹیشن کے قریب پیش آیا ، جس کی وجہ سے انہیں صبح سات بجے اس کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور دونوں بسوں کو سڑک سے ہٹادیا۔
فائر آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کی وجہ سے اسکول بس میں بیٹھے ہوئے 6 بچے زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر کپور ہسپتال میں داخل کرایا۔
فی الحال، اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کلسٹر بس میں کوئی مسافر موجود تھا یا نہیں۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش کررہی ہے کہ یہ حادثہ کس کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔