ETV Bharat / state

آئی این ایکس میڈیا کیس: چھ بیوروکریٹس کو ضمانت - دہلی کی راؤز ایوینیو عدالت کی خبر

دہلی کی راؤز ایوینیو عدالت نے ان چھ نوکرشاہ کی ضمانت منظور کی ہے جو آئی این ایکس میڈیا ڈیل کیس میں اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم کے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ کا حصہ تھے۔ خصوصی جج اجے کمار نے چھ بیوروکریٹس کو ضمانت کا حکم دیا۔

آئی این ایکس میڈیا کیس میں چھ نوکرشاہ کو ملی ضمانت

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:18 PM IST

جن افراد کو ضمانت ملی ہے، ان میں سندھو شری خلر، اجیت کمار ڈنگ ڈنگ، رویندر پرساد، پردیپ کمار بگا، پربودھ سکسینا اور انوپم کمار پجاری شامل ہیں۔

دہلی کی ایوینیو عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی نے ان چھ بیوروکریٹس کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی مخالفت کی تھی۔ سی بی آئی نے عدالت میں دائر اپنے جواب میں کہا تھا کہ ان کو ضمانت دے کر شواہد میں چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ 29 نومبر سنہ 2019 کو خصوصی جج اجے کمار کہار نے ان بیوروکریٹس کو عبوری ضمانت دی تھی۔ 21 اکتوبر سنہ 2019 کو عدالت نے اس معاملے میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔

سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ اس معاملے میں 14 افراد ملزم ہیں، جن میں 7 سرکاری ملازمین اور 4 کمپنیاں شامل ہیں۔ ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی، 420، 468، 471 اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 9 اور 13 کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سی بی آئی نے کہا تھا کہ کچھ ملزمین ضمانت پر باہر ہیں اور کچھ کو ابھی گرفتار کیا جانا باقی ہے۔

سی بی آئی نے چارج شیٹ 18 اکتوبر سنہ 2019 کو داخل کی تھی، چارج شیٹ میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم سمیت 14 افراد کو ملزمین میں شامل کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں پیٹر مکھرجی، سی اے بھاسکر رمن، سندھو شری خلر، اجیت کمار ڈنگ ڈنگ، رویندر پرساد، پردیپ کمار بگا، پربودھ سکسینا اور انوپم کمار پجاری شامل ہیں۔

جن کمپنیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں آئی این ایکس میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، آئی این ایکس نیوز پرائیویٹ لمیٹیڈ، چیس مینیجمینٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایڈوانٹج اسٹریٹیجی کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.