ETV Bharat / state

Delhi Liquor Scam سسودیا-کیجریوال دونوں شراب گھپلہ میں ملوث

کانگریس کی ترجمان راگنی نائک اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حکومت نے بہت تیزی سے ایمانداری سے بدعنوانی تک کا سفر بہت جلدی طے کیا ہے۔ Delhi Liquor Scam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 4:22 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف دہلی کے پرنسپل سکریٹری کی رپورٹ اور ان کے خلاف تمام ثبوت ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کیجریوال ان کا دفاع کر رہے ہیں اور انہیں بھارت رتن دینے کی بات کر رہے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں لیڈر اس شراب اسکینڈل میں ملوث ہیں۔Delhi Liquor Scam

کانگریس کی ترجمان راگنی نائک اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حکومت نے بہت تیزی سے ایمانداری سے بدعنوانی تک کا سفر بہت جلدی طے کیا ہے۔ دہلی کو برباد کرنے کے لیے اس حکومت نے سڑکوں پر شراب کے ٹھیکے کھولنے کی پالیسی بنائی ہے اور ایک بوتل کے ساتھ مفت میں شراب دے کر گھپلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شراب پالیسی میں ریونیو کے حساب سے دہلی کو زیادہ پیسے ملنے کی بات کی جا رہی تھی، پھر وہ پالیسی واپس کیوں لی گئی۔ اگر پالیسی غلط تھی تو وزیر ایکسائز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ سسودیا کا کہنا ہے کہ ان کے ایم ایل اے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے لیے فون آرہے ہیں، اس لیے جن لیڈروں نے فون کیا ان کے ناموں کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جب پنجاب میں وزیر صحت جیل گئے تو اس کو لے کر بہت ڈھول پیٹا گیا، لیکن نائب وزیر اعلیٰ کو بچانے کے لیے جس کے خلاف دہلی کے چیف سکریٹری رپورٹ دیتے ہیں کیجریوال خود سامنے آتے ہیں اور دفاع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ کیجریوال بھی اس معاملے میں ملوث ہیں، اس لیے بدعنوان وزیر کا دفاع کرتے ہوئے انہیں بھارت رتن دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دہلی میں شراب گھپلہ کی بات ہو رہی ہے تو پھر اس میں تعلیمی پالیسی اور صحت پالیسی کیوں لائی جا رہی ہے۔ اگر صحت کی پالیسی بہت مختلف تھی تو دہلی میں کورونا کے وقت بستروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر کیوں مر رہے تھے۔ اسی طرح دہلی کی تعلیم کی بات کرنے والوں کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ دہلی کے بورڈ کے نتائج ملک کی پہلی 10 ریاستوں میں شامل نہیں ہیں، جب کہ پہلے صورتحال اس کے برعکس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Cong Demands Sisodia's Resignation دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو برطرف اور گرفتار کیا جائے، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.