سسودیا نے آج بتایا کہ اپریل میں کورونا پیک کے دوران دہلی میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین اور مرکزی وزرا کی ایک نام نہاد رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ کیجریوال حکومت نے چار گنا زیادہ آکسیجن کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی کے تمام بڑے قائدین مرکزی وزراء صبح سے ہی سوشل میڈیا ، ٹویٹر پر اروند کجریوال کو گلا پھاڑ پھاڑ کر گالیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کے لیڈر جس رپورٹ کا حوالہ دیکر مسٹر کجریوال کو گالیاں دے رہے ہیں۔ ایسی کسی رپورٹ کا کوئی وجود نہیں ہے۔ وہ صرف جھوٹ اور غلط فہمی پھیلارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:منیش سیسودیا کی میٹنگ کے دوران پولیس کا چھاپہ
ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ بی جے پی جس مبینہ رپورٹ کو سپریم کورٹ کی آکسیجن آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ بتارہی ہے۔ اس کمیٹی کے ممبروں کے مطابق نہ تو ایسی کسی رپورٹ کو کمیٹی کی جانب سے منظوری دی گئی ہے اور نہ ہی جاری کی گئی ہے۔