ETV Bharat / state

SIO to Organize UP Bhavan March: ایس آئی او کا آج یوپی بھون مارچ

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 1:58 PM IST

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے جاوید محمد، آفرین فاطمہ اور ان کے اہل خانہ کی بغیر کسی جرم کے گرفتاری اور ان کے گھر کو مسمار کرنا پولس اور انتظامیہ کی فرقہ وارانہ ذہنیت کو یوگی حکومت کے ماتحت انتظامیہ کے آمرانہ رویے کی زندہ مثال قرار دیا ہے۔ SIO to Organize UP Bhavan March Today

ایس آئی او کا آج یوپی بھون مارچ
ایس آئی او کا آج یوپی بھون مارچ

نئی دہلی: اترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کرنے کے خلاف اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے آج سہ پہر تین بجے اترپردیش بھون کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس آئی او کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 13 جون کو سہ پہر تین بجے ’اسٹوپ بلڈوزر مسلم ہومس‘ کے تحت اترپردیش بھون مارچ کیا جائے گا جس میں مسلمانوں کے خلاف ہورہی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔SIO to Organize UP Bhavan March Today

ایس آئی او کا آج یوپی بھون مارچ
ایس آئی او کا آج یوپی بھون مارچ

ایس آئی او نے جاوید محمد، آفرین فاطمہ اور ان کے اہل خانہ کے بغیر کسی قانونی وجہ کے ان کی گرفتاری اور ان کے گھر کو مسمار کرنا پولس اور انتظامیہ کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور یوگی حکومت کے ماتحت حکومت کے آمرانہ رویے کی زندہ مثال قرار دیا ہے۔ حکومت بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کر رہی ہے۔دوسری طرف نفرت پھیلانے والوں کو حکمران جماعت کی طرف سے ریاستی تحفظ دیا جاتا ہے۔اگر ہندوتوا کے حامی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دباؤ کے ذریعے خاموش کرا سکتے ہیں تو وہ بالکل غلط ہیں۔ وہ گھروں کو تباہ کر سکتے ہیں لیکن عزم کو کبھی نہیں توڑ سکتے۔ مسلمانوں کو نیچا دکھانے اور ملک کو پولرائز کرنے کی حکومت اور انتظامیہ کی کوششوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remark Row: نُپور شرما کو گرفتار کرنے اور بلڈوزر کی کاروائی پرروک لگانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.