ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia University ایس آئی او نے جامعہ ملیہ میں ملک گیر کیمپس مہم کا آغاز کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 3:25 PM IST

ایس آئی او نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ملک گیر کیمپس مہم "Soul Spark- Illuminate Ethics" کا آغاز کیا۔ یہ تبدیلی اصلاح اور مہم کی غرض سے اپنی نئی کیمپس مہم Soul Spark Illuminate Ethics کے عنوان سے سول اسپارک الومینیٹ اتھیکس کے طور پر کیا ہے۔ SIO Start Soul Spark Illuminate Ethics

Jamia Millia Islamia University
Jamia Millia Islamia University

نئی دہلی: تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کو زندہ کرنا اور کیمپس کے مسائل کو زور دار طریقے سے اٹھانے کے لیے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم تبدیلی و اصلاح کی غرض سے اپنی نئی کیمپس مہم بعنوان "SoulSpark - Illuminate Ethics" کے طور پر کیا ہے۔ اس مہم کا افتتاح ایس آئی او کے قومی صدر رمیس ای کے نے کیا۔ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے برادر رمیس نے کہا کہ "تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، اور کیمپس کسی بھی ملک کی اخلاقی اور فکری ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم جگہ ہے۔ ہندوستان کو گریجویٹس کا ملک کہا جاتا ہے، اس میں کیمپس کا کردار اہم ہے جو معاشرے کو تربیت کے میدان فراہم کرتے ہیں۔ تاریخ میں نوجوانوں نے اپنے غیر متزلزل حوصلوں، جذبوں اور وژن کے ذریعہ ایسے انقلاب برپا کیا ہے، جس نے معاشرہ کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا۔ یہ مہم ہر طالب علم کے اندر اخلاقیات کی روشنی کو فروغ دینے کی ایک آواز ہے جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور انقلابی قوت کو تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ایس آئی او طلبہ کو حقیقی علم سے واقف کرانے اور ان میں بیداری پیدا کرنے، انہیں اقدار اور اخلاقیات کا پیامبر بنانا چاہتی ہے۔ معاشرتی برائیوں اور سماج مخالفت طاقتوں سے نبردآزما ہونے کے لیے تنظیم اپنے وابستگان میں اعلی اخلاقی اقدار کو پیدا کرتی ہے اور تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم، سماج مخالف سرگرمیوں جیسے کہ چھیڑ چھاڑ، ریگنگ اور یہاں تک کہ تشدد بھی افسوسناک طور پر پورے ہندوستان کے کیمپسوں میں بہت عام ہوگیا ہے۔ ثقافتی تقریبات اور سالانہ تقریبات کی آڑ میں نشہ اور فحاشی کے زہریلے بیج بوئے جاتے ہیں۔ آج طلبہ برادری کا ایک اہم حصہ اخلاقی رول ماڈل بننے کا اپنا وژن کھو دیا ہے۔"

تنظیم کے نیشنل کیمپس سکریٹری شیخ عمران حسین نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایس آئی او علمی ترقی، اقدار اور اخلاقی قیادت کے متعلق بیداری پیدا کرنے، تعلیم میں اقدار کو فروغ دینے، ایسا محفوظ اور متنوع کیمپس بنانے جہاں فحاشی اور برائیوں کو ختم کیا جا سکے، کی جدوجہد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی او نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے ان میں اقدار، دانش اور اخلاقیات کو نشو ونما دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ صرف ایک مہم نہیں ہے، یہ ایک اجتماعی کوشش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.