ETV Bharat / state

جامعہ تشدد کے الزام میں طالب علم آصف گرفتار

قومی شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران دسمبر میں ہونے والے تشدد کے الزام میں پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 24 سالہ طالب علم آصف اقبال تنہا کو گرفتار کیا ہے۔

SIO member Asif Tanha arrested by Delhi Police
جامعہ تشدد کے الزام میں طالب علم آصف کی گرفتاری
author img

By

Published : May 18, 2020, 4:09 PM IST

دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جامعہ علاقے میں 15 دسمبر کو مظاہرہ کے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں کرائم برانچ کی ٹیم نے آصف کو گرفتار کیا۔

آصف کو ساکیت کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے اسے 31 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف، جامعہ سے فارسی میں بی اے کر رہا ہے۔ وہ تیسرے سال کا طالب علم ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کا فعال رکن بھی ہے۔

غور طلب ہے کہ 15 دسمبر کو سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کے دوران نیو فرینڈ کالونی کے قریب تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس دوران مظاہرین نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔ پولیس مظاہرین کا پیچھا کرتے ہوئے جامعہ کیمپس میں گھس گئی اور لائبریری میں گھس کر طالب علموں کی جم کر پٹائی کی اور لائبریری میں توڑ پھوڑ کی۔ اس معاملے میں جامعہ انتظامیہ بھی پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.