ETV Bharat / state

SIO condemned for arresting peaceful protesters ایس آئی او نے پرامن مظاہرین کو گرفتاری کرنے کی مذمت کی - پرامن مظاہرین کو گرفتاری کرنے کی مذمت کی

نوح اور گرو گرام تشدد معاملے کو لے کر ہریانہ بھون، نئی دہلی میں احتجاج کے دوران مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور کارکنوں کے ساتھ ایس آئی او کے طلبہ لیڈران کی غیر منصفانہ حراست پر اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے شدید مذمت کی ہے۔ SIO condemned for arresting peaceful protesters

ایس آئی او پرامن مظاہرین کو گرفتاری کرنے کی مذمت کی

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 4:23 PM IST

نئی دہلی: نوح اور گرو گرام تشدد معاملے کو لے کر ہریانہ بھون، نئی دہلی میں احتجاج کے دوران مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور کارکنوں کے ساتھ ایس آئی او کے طلبہ لیڈران کی غیر منصفانہ حراست پر اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے شدید مذمت کی ہے۔ اس احتجاج کا اہتمام ہریانہ کے نوح اور گروگرام میں بے گناہ شہریوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں ہونے والے تشدد کی مذمت اور ہندوتوا طاقتوں کی نفرت انگیز مہم خلاف اجتماعی آواز بلند کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایس آئی او نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ نوح میں تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف ظالمانہ اقدامات کا انتخاب کیا۔ یہ عمل نہ صرف اختلاف رائے کے اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ یہ ایک جمہوری اقدار کی بے عزتی کرنے کے مانند ہے۔ ریلیز میں کہا کہ ہم ان تمام زیر حراست طلباء اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں جو پرامن طریقے سے انصاف کی وکالت کر رہے تھے اور نوح میں دہشت پھیلانے کی ریاستی کوشش کی مذمت کر رہے تھے۔ یہ ضروری ہے کہ حکام جمہوریت کے اصولوں کی قدر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو انتقام کے خوف کے بغیر اپنی آواز اٹھانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Mosque Case گیان واپی مسجد کا سروے جاری، سیٹلائٹ کنکشن کے ذریعے ہو رہی ہے تھری ڈی میپنگ
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشدد کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی طرف اپنی کوششوں کو مبذول کریں اور نوح تشدد کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور شہریوں کی حفاظت اور بہبودی کو یقینی بنائیں۔ مظاہرین کی گرفتاری حکومت کے تئیں عوام کے اعتماد کو مزید مجروح کرتی ہے۔ ایس آئی او ان طلباء، کارکنوں اور افراد کے ساتھ کھڑی ہے جو ناانصافی اور ریاستی دہشت کے خلاف خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایس آئی او ہمیشہ انصاف، مساوات، اور تمام شہریوں کے حقوق کے لیے کھڑی رہی گی اور ہم حق و صداقت کے لیے اپنے عزم میں اٹل رہیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.