ETV Bharat / state

سکم تنازع: دہلی حکومت نے اشتہار کو واپس لیا - وزیراعلی اروند کیجریوال

سکم کو بھارت سے الگ دکھائے جانے کے سلسلے میں ہوئے تنازع کے بعد دہلی حکومت نے اس اشتہار کو واپس لے لیا ہے۔

سکم تنازعہ: دہلی حکومت نے اشتہار کو واپس لیا

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:49 AM IST

وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو کہا کہ سکم بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایسی خرابی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

حکومت نے اشتہار کو واپس لے لیا ہے اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے پڑوسی ریاستوں کی طرح دہلی حکومت کے سکم کو ملک کے نقشے سے الگ دکھانے کے معاملے میں سول ڈیفنس ڈائرکٹوریٹ کے ایک سینئر افسر کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

دہلی حکومت کا اخبارات میں ایک اشتہار شائع ہوا ہے جس میں سکم کو نیپال اور بھوٹان کے ساتھ بھارت سے الگ ملک بتایا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویرسنگھ بدھوڑی اور دہلی ریاستی کانگریس کے صدر انل کمار نے اشتہار پر سخت اعتراض کا اظہار کیا تھا۔

یہ اشتہار کیجری وال حکومت نے سول ڈیفنس کے اراکین کی بھرتی کے لئے نکالا ہے۔ اشتہار میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی تصویربھی چھپی ہے۔ حکومت نے اشتہار کے بھرتی کالم میں لکھا ہے کہ درخواست گزار بھارتی شہری ہو یا پھر بھوٹان، نیپال یا سکم کی عوام ہو یا دہلی کا رہنے والا ہو۔ واضح رہے کہ سکم سال 1975 میں بھارت میں ضم ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.