ETV Bharat / state

الفا اور مرکزی حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط - Signing of historic peace

agreement between ULFA and central government اس سلسلے میں دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں شمال مشرق میں امن معاہدے کے لیے الفا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما، ہوم سکریٹری اجے بھلا، آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ اور الفا گروپ کے اراکین میٹنگ میں موجود تھے۔

تاریخی امن معاہدے پر دستخط
تاریخی امن معاہدے پر دستخط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 7:25 PM IST

نئی دہلی: چالیس برسوں میں پہلی بار مسلح عسکریت پسند تنظیم الفا اور حکومت آسام کے درمیان امن تصفیہ کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ دہلی میں ہوئی، جس میں شمال مشرق میں امن معاہدے کے لیے الفا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

حکومت ہند، یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام اور آسام کے درمیان سہ فریقی امن معاہدے پر جمعہ کو دستخط ہوئے ہیں۔ 40 سالوں میں پہلی بار مسلح عسکریت پسند تنظیم الفا کے نمائندوں اور حکومت آسام کے درمیان امن تصفیہ کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ شمال مشرق میں حکومت ہند کی امن کوششوں کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ کیونکہ،الفا پچھلے کئی سالوں سے شمال مشرق میں مسلح سیکورٹی فورسز کے خلاف پرتشدد جدوجہد کر رہی تھی۔

اس سلسلے میں دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں شمال مشرق میں امن معاہدے کے لیے الفا کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما، ہوم سکریٹری اجے بھلا، آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ اور الفا گروپ کے اراکین میٹنگ میں موجود تھے۔

پریش باروہ کی قیادت میں الفا کا بنیاد پرست دھڑا اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ کیونکہ، اس نے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

الفا اور حکومت ہند کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدے کے اہم نکات

  • آسام کے لوگوں کا ثقافتی ورثہ برقرار رہے گا۔
  • آسام کے لوگوں کے لیے ریاست میں روزگار کے اور بھی بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔
  • حکومت ان کے کیڈر کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرے گی۔
  • حکومت ہند مسلح تحریک کا راستہ چھوڑنے والے الفا کے ارکان کو مرکزی دھارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

الفا کے ساتھ معاہدے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ آسام کے مستقبل کے لیے ایک روشن دن ہے۔ ریاست اور شمال مشرق گزشتہ کئی دہائیوں سے تشدد کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب سے نریندر مودی آئے ہیں، ہم شمال مشرق کو تشدد سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں شمال مشرق میں 9 امن معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں سرحدی امن اور امن معاہدے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسام کے 85 فیصد علاقوں سے افسپا کو ہٹا دیا گیا ہے۔ آسام میں تشدد کو سہ فریقی معاہدے کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ الفا کی طرف سے کئی دہائیوں تک جاری تشدد میں 10,000 لوگ مارے گئے۔ یہ آسام میں شورش کا مکمل حل ہے۔ تمام سیکشنز کو مقررہ مدت میں نافذ کیا جائے گا۔ آج 700 الفا کیڈرس نے ہتھیار ڈال دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.