ETV Bharat / state

Iqbal Singh Lalpura On Islam and Sikhism: 'اسلام اور سکھ مذاہب میں کافی مماثلت' - گرو پرو پر اقبال سنگھ کا بیان

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین Chairman National Minorities Commission اقبال سنگھ لال پورا Iqbal Singh Lalpura نے گرونانک دیو جی کو خراج تحسین پیش Tribute to Guru Nanak Dev Ji By Iqbal Singh کرتے ہوئے کہا کہ گرونانک ہم سب کے تھے، کسی ایک مذہب و مسلک کے نہیں تھے۔ ان کے پیغامات ہم سب کے لیے نمونہ عمل ہیں۔

Iqbal Singh On Religion
اسلام اور سکھ مذاہب میں کافی مماثلت
author img

By

Published : Dec 4, 2021, 4:02 PM IST

Updated : Dec 4, 2021, 5:04 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورا نے آئی آئی سی سی میں 552ویں گرونانک دیو جی پرکاش پرو کے موقع پر Iqbal Singh Lalpura on Guru Nanak Gurpurab منعقد پروگرام میں گرونانک جی کو خراج تحسین پیش کیا اورا پنی گفتگو میں کہا کہ گورونانک ہم سب کے تھے، کسی ایک مذہب و مسلک کے نہیں تھے۔ ان کے پیغامات ہم سب کے لیے نمونہ عمل ہیں۔ سبھی مذہبی پیشوا ہم سب کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔

اقبال سنگھ لال پورا نے کہا کہ افسوس اس بات کی ہے کہ موجودہ وقت میں ظلم و تشدد عام ہوگیا ہے۔ نیز آپسی اختلافات پر جھگڑے فساد بڑھ گئے ہیں جو کہ تشویش کی بات ہے۔

مہمان خصوصی کے طور پر شریک اقبال سنگھ لالپورا نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ اگر سبھی گرونانک کے راستے پر چلیں تو پوری دنیا میں امن وامان قائم ہوسکتا ہے البتہ کوئی دھرم و گرنتھ جھوٹا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی مذہبی کتابی ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہیں۔ سبھی مذاہب کے لوگوں کو اپنی مقدس کتابوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذہب اسلام اور سکھ مذہب میں کافی مماثلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرو نانک کا پیغام ساری دنیا کے لیے علم کی شمع ہے

اس موقع پر آئی آئی سی سی کے صدر الحاج سراج الدین قریشی نے افتتاحی کلمات میں مہمانان کا استقبال کیا۔ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تھائی لینڈ سے سریندر سنگھ مچندا نے شرکت کی اور گرونانک جی کی تعلیمات کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

Last Updated : Dec 4, 2021, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.