ETV Bharat / state

Protest Against Arrest of Amanatullah Khan: امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند

عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان AAP MLA Amanatullah Khan کی گرفتاری کے خلاف آج شاہین باغ، ابوالفضل اور بٹلہ ہاؤس کی زیادہ تر دکانیں احتجاجاً بند ہیں۔ Shops Closed in Support of AAP MLA پولیس نے کنچن کنج میں احتجاج کے دوران امانت اللہ خاں کو گرفتار کر لیا۔

Protest Against Arrest of Amanatullah Khan: امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف دکانیں بند

author img

By

Published : May 13, 2022, 3:53 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف آج شاہین باغ، ابوالفضل اور بٹلہ ہاؤس کی زیادہ تر دکانیں احتجاجاً بند ہیں۔ دراصل امانت اللہ خاں کو جمعرات کے روز کنچن کنج میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلڈنگ کو منہدم کرنے کے دوران احتجاج کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا، جس کو لے کر عوام میں شدید ناراضگی ہے۔ AAP MLA Amanatullah Khan Arrested

Protest Against Arrest of Amanatullah Khan: امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف دکانیں بند

تفصیلات کے مطابق اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تحت شاہین باغ کے قریب مدن پور کھادر کے پاس کنچن کنج میں کل جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی کرنے کے لیے بلڈوزر پہنچا، جیسے ہی اس کی خبر علاقہ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کو ملی، وہ اپنے حامیوں کے ساتھ کنچن کنج پہنچ گئے۔ اس دوران وہ دھرنا پر بیٹھ گئے۔ اسی دوران کسی سرپھرے نے پتھر بازی شروع کردی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ Anti-Encroachment Drive in Delhi

امانت اللہ خاں کے احتجاج اور عوام کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں کالکا جی پولیس اسٹیشن لے گئے۔ اس کے بعد میڈیکل چیک اپ کے بعد تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی دیر رات مائک پر منادی کرادی گئی کہ جمعہ کے روز یعنی آج اپنے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی حمایت میں دکانیں بند رکھ کر احتجاج کریں گے۔ Shops Closed in Support of AAP MLA

یہ بھی پڑھیں:

Anti-Encroachment Drive: رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ افراد گرفتار

اس سلسلے میں وارڈ نمبر 102 ایس کے وارڈ کونسلر واجد خاں نے رات دیر رات تک مائک پر شاہین باغ اور ابوالفضل میں مائک سے منادی کرا رہے تھے اور دکانداروں سے اپیل کررہے تھے کہ وہ دکانیں بند رکھیں۔ احتجاج میں آج زیادہ تر دکانیں بند ہیں، صرف دوا کی دکانیں ہی کھلی ہوئی ہیں۔ یہ احتجاج شام سہ پہر تک جاری رہے گا۔ Protest Against Arrest of Amanatullah Khan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.