ETV Bharat / state

دہلی تشدد: شاہد لاپتہ، اہل خانہ تلاش میں مصروف - شاہد کا کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطے میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے دوران متعدد افراد لاپتہ ہیں، انہیں میں سے ایک شاہد بھی ہے۔

دہلی تشدد: شاہد کی اہلیہ اور  تین بچے راہ تک رہے ہیں

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 11:09 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے شو وہار میں رہنے والے شاہد 25 فروری کی شام اپنے اہل خانہ کے ساتھ عشائیہ کے بعد بیٹھے ہوئے تھے تبھی کچھ لوگ ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے۔

جیسے ہی شاہد کچھ سمجھ پاتے اس سے قبل ہی بلوائیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ اس دوران شاہد کی اہلیہ اور تین چھوٹے بچے اپنی جان بچانے کے لیے مکان سے بھاگتے ہوئے باہر نکل آئے۔

اب 13 روز سے شاہد کی اہلیہ اپنے بچوں کے والد کا انتظار کر رہی ہیں لیکن شاہد کا کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا۔

دہلی تشدد: شاہد کی اہلیہ اور تین بچے راہ تک رہے ہیں

شاہد کی بیوی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی اس دوران انہوں نے بتایا کہ ایک برس قبل ہی انہوں نے شو وہار میں اپنا آشیانہ بسایا تھا جسے بلوائیوں نے چند لمحوں میں ہی اجاڑ دیا۔

شاہد کی عمر 35 برس ہے وہ درزی کا کام کیا کرتے تھے اس دوران جب ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تو جو سامان تیار رکھا تھا بلوائیوں نے اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا اب تین بچے اور شاہد اہلیہ دہلی کے تمام ہسپتالوں میں چکر لگا کر پریشان ہو چکی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ شاہد واپس آ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.