ETV Bharat / state

اناو کیس:متاثرہ کو دہلی منتقل کرنے پر پیر تک کے لیے روک

سپریم کورٹ نے اناو ریپ معاملے کو بہتر علاج کے لیے دہلی منتقل کرنے کے فیصلے پر جمعہ کو فوری طورپر روک لگادی گئی ہے۔

اناو کیس:متاثرہ کو دہلی منتقل کرنے پر پیر تک کے لیے روک
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 3:49 PM IST

عدالت نے،حالانکہ سکیورٹی وجوہات سے متاثرہ کے چچا کو جلد از جلد رائے بریلی کی جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔متاثرہ کے چچا نے عدالت کو خط لکھ کر جیل کے اندر جان کا خطرہ بتایا تھا۔

جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے متاثرہ کی حالت اور اس کی ماں کی بات کو توجہ میں رکھتے ہوئے اسے علاج کے لیے فی الحال دہلی منتقل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متاثرہ کی حالت میں بہتری ہونے کے بعد اسے دہلی منتقل کیا جاسکتا ہے،لیکن اس پر پیر کو فیصلہ کیا جائےگا۔

متاثرہ کی ماں نے بینچ کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کا علاج لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں ہی جاری رکھنا چاہتی ہیں وہ علاج کے لئے اسے دہلی منتقل نہیں کرنا چاہتیں۔

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ متاثرہ کا کنبہ یہ نہیں چاہتا ہے کہ اسےدہلی منتقل کی جائے۔خاندان کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو ابھی تک ہوش بھی نہیں آپایا ہے تو اس کا علاج لکھنؤ میں ہی ہو۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.