حالانکہ انہوں نے ملاقات کے بعد اے اے پی سے اتحاد کی بات کو خارج کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی کا جو اسٹینڈ تھا وہ اب بھی بر قرار ہے۔
کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی اور شیلا دیکشت کے ملاقات کے دوران اتحاد پر بات ہوئی ہے۔سونیا گاندھی نے ان سے کانگریس اوراے اے پی کے درمیان ووٹوں کی تقسیم ہونے سے بی جے پی کے لیے الیکشن میں جیت کا راستہ بننے کے نتائج پر غور کرنے کو کہا ہے۔
دہلی کانگریس کے کارگزار صدر دیویندر یادو نے کہا،'شیلا جی پیر کے روز تجویز کردہ ہمارے بوتھ کارکنان کانفرنس کے لیے سونیا گاندھی کو دعوت نامہ دینے گئیں تھی اور اب یہ افواہ ہے کہ اتحاد پر بات چیت ہوئی ہے،جس کو پہلے سے ہی خارج کیا جا چکا ہے۔'
وہیں دہلی میں کانگریس کے تنہا الیکشن لڑنے کے اعلان پر عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال نے کانگریس کو مغرور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخاب میں اس کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔