ETV Bharat / state

ششی تھرور کا وزیراعظم مودی کو خط - undefined

کانگریس رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر 49 سماجی کارکنوں کی جانب سے بھارت کے وزیراعظم کو ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات پر توجہ دلانے کےلیے لکھے گئے خط کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے واقعہ پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ششی تھرور نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا
author img

By

Published : Oct 8, 2019, 7:41 PM IST

ششی تھرور نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط میں آرٹیکل 19 کے تحت شہریوں کو اظہار خیال اور اپنے نظریات پیش کرنے کی جو آزادی دی گئی ہے اس کو برقرار رکھنے کی ضمانت دینے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہجومی تشدد کے معاملہ میں 23 جولائی 2019 کو 49 سماجی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم کو ایک خط لکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف بہار کے مظفر پور میں ایف آئی آر درج کی جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے'۔

ششی تھرور نے کہا کہ 'مذہبی منافرت یا بچہ چوری کی افواہوں کی وجہ سے ہورہی ہجومی تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ کے پیش نظر ان معزز شخصیات نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ایسے واقعات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا'۔

کانگریس کے سینیئر رہنما نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ’وزیراعظم لوگوں کے اظہار خیال کی آزادی کو تحفظ فراہم کریں، تبھی ’من کی بات، ماون کی بات‘ میں تبدیل نہیں ہوگی'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.