ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی وجہ سے ششی گارڈن سیل

قومی دارالحکومت دہلی کے ششی گارڈن میں کورونا وائرس سے متاثرہ لڑکی کی شناخت کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Shashi garden delhi sealed due to coronavirus
دارالحکومت دہلی کے ششی گارڈن
author img

By

Published : May 31, 2020, 3:36 PM IST

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے معاشرتی دوری کے فارمولے پر سختی سے عمل درآمد ہی عوام کو مہلک بیماری سے بچا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ششی گارڈن سیل

معاشرتی دوری میں بے احتیاطی وائرس کے خوفناک پھیلاؤ اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔

مشرقی دہلی کے ششی گارڈن کی کچی آبادی ’مہاتما گاندھی کیمپ‘ میں 16 سالہ لڑکی میں کورونا کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے اس علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی لڑکی کے پورے اہل خانہ کو قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے لاک ڈاؤن میں کسی حد تک نرمی کی ہے تاہم اس علاقے کی عوام میں احتیاطی تدابیر نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

سماجی کارکنان نے اپیل کی ہے کہ مقامی افراد کو چاہئے کو وہ حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق عمل کریں۔ غیر ضروری طور پر ادھر ادھر نہ جائیں۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت پڑے تو وہ ماسک لگاکر باہر جائیں، تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.