ETV Bharat / state

' بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی شرمناک'

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاجر مزدروں کے 21دن کے لاک ڈاون کی وجہ سے بڑی تعداد میں اپنے گھروں کے لئے نکل جانے کو سنگین صورتحال قرار دیا ہے

' بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی شرمناک'
' بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی شرمناک'
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 10:12 PM IST

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ حکومت کے پاس اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیا کہ' کام نہیں ہونے اور غیریقینی مستقبل کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لوگ پیدل اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے کہ ہمارے شہری اس حال میں ہیں اور حکومت کے پاس اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔'

انہوں نے ان کی اس حالت کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ' حکومت اس خطرناک حالت کے لئے ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو یہ حالت کرنا ایک بہت بڑا جرم ہے۔ آج بحران کے اس وقت میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو کم از کم احترام اور سہارا تو ملنا ہی چاہئے۔ حکومت جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرے تاکہ یہ بڑا المیہ نہ بن جائے۔'

اس درمیان کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی سے صاف ہوگیا ہے کہ لوگوں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے لاک ڈاون کا اعلان کرنے سے پہلے ضروری تیاری نہیں کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.