واضح رہے کہ دیر رات مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلي دھر کا تبادلہ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں کئے جانے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔
پرینکا نے ٹویٹ میں کہا کہ:' آدھی رات جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ حیران کن ہے۔ ایسے حالات میں تبادلہ افسوناک اور شرمناک ہے۔'
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ' کروڑوں بھارتی ملک کی عدلیہ کے نظام پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن حکومت انصاف اور اس بھروسے کو ثبوتاز کررہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔'
اس موقع پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' میں بہادر جج لویا کو یاد کررہا ہوں جن کا تبادلہ نہیں کیا جاسکا'۔
خیال رہے جسٹس مرلی دھر وہی جج ہیں جنہوں نے دہلی تشدد پر کل ہونے والی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کو لے کر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔