ETV Bharat / state

'کیجریوال ہار کا ٹھیکرا مسلمانوں پر پھوڑ رہے ہیں'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شاہنواز حسین نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے اس بیان کو بدقسمتی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی میں ہوئے ووٹنگ میں مسلم کمیونٹی نے کانگریس کے حق یک طرفہ ووٹنگ کی ۔

کیجریوال ہار کا ٹھیکرا مسلمانوں پر پھوڑ رہے ہیں: حسین
author img

By

Published : May 19, 2019, 12:03 AM IST

مسٹر حسین نے يواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی جس طرح کا بیان دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا مسلم کمیونٹی کے سر پھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ‘ کی شکست کے لئے مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کا ’آپ‘ کو ووٹ نہ دینا دہلی کی آپ حکومت کے خلاف غصے اور ناراضگی کا مظہر ہے۔ مسٹر کیجریوال کواپنی حکومت کی غلطیوں اور کمیوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پارٹی ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی ذات اور مذہب کی بنیاد پر شکست کا الزام لگا رہی ہے۔ اس سے کمیونٹی کے لوگ جن لوگوں نے آپ پارٹی کو ووٹ دیا ہے وہ بھی افسوس کررہے ہیں ۔
مسٹر حسین نے کہا کہ یہ ایک بدقسمت بیان ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.