کورونا وائرس کی وبا کے مدنظر جامع مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے صاف کیا جارہا ہے۔
شاہی مسجد انتظامیہ کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وائرس کے مد نظر یہاں پورے طور احتیاط برتا جارہا ہے، سیاحوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، نماز کا اہتمام ہورہا ہے، جس کے لیے احاطہ کو صاف ستھرا رکھا جارہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شاہی جامع مسجد کے پورے احاطے کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو۔