دہلی: فتح پوری مسجد کے شاہی امام کو فون پر دو بار دھمکی آمیز کال موصول کے سلسلہ میں ڈی سی پی (شمالی ضلع) ساگر سنگھ کلسی نے بتایا کہ، "دفعہ 295-A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں، جس کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Shahi Imam Threatened on Phone, FIR Registered in Police
چاندنی چوک میں فتح پوری مسجد کے ڈاکٹر مفتی مکرم احمد، شاہی امام کی شکایت پر جمعہ کو لاہوری گیٹ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کا مقدمہ درج کیا گیا۔ کلسی نے کہا کہ شاہی امام نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ انہیں منگل اور جمعرات کو اپنے لینڈ لائن نمبر پر دو بار دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں ہیں جس کی ہم نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Threat to Rakesh Ticket: راکیش ٹکیت کو فون پر دھمکی
- ادھو ٹھاکرے اور سنجے راوت کو فون پر دھمکی دینے والا کولکاتا سے گرفتار
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مفتی مکرم احمد شاہی مسجد فتح پوری میں گذشتہ 45 برس سء امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں. یہ مسجد مغل بادشاہ شاہجہاں کی بیوی فتح پوری بیگم نے 17 ویں صدی میں تعمیر کرائی تھی۔