ETV Bharat / state

'عیدالفطر کے بجائے چاشت کی 4 رکعتیں ادا کریں'

شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب نے کہا کہ 'عید الفطر کے بجائے چاشت کی 4 رکعتیں، ظہر کی طرح ادا کریں۔ نماز سے قبل کچھ میٹھا کھا لیں اور تکبیر بھی پڑھتے رہیں۔'

'عید الفطر کی جگہ چاشت کی 4 رکعتیں ظہر کی طرح ادا کریں'

author img

By

Published : May 20, 2020, 3:56 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام مذہبی مقامات پر پابندی عائد ہے۔

ایسے میں شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا کہ جمعۃ الوداع کی نماز بھی عام جمعہ کی طرح ہی ادا کی جائے گی لیکن اس نماز میں آپ تمام حضرات بارگاہِ الہی میں اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے دعا کریں تاکہ یہ وبا اس دنیا سے ختم ہو جائے۔'

'عید الفطر کی جگہ چاشت کی 4 رکعتیں ظہر کی طرح ادا کریں'

شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب نے کہا کہ 'عید الفطر کی جگہ چاشت کی 4 رکعتیں، ظہر کی طرح ادا کریں۔ نماز سے قبل کچھ میٹھا کھا لیں اور تکبیر بھی پڑھتے رہیں۔'

شاہی امام نے بتایا کہ عید سے پہلے فطرہ ضرور ادا کریں یہ آپ کے روزوں کو مقبول بناتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں ان تمام احکامات پر عمل کرنا ہے جو حکومت کی جانب سے اعلان کی گئیں ہیں کیونکہ یہ احکامات ہماری حفاظت کے لیے ہی ہے۔'

واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے شروع ہوئی کورونا وائرس کی وبا نے کم و بیش تمام ممالک کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے. بھارت میں بھی کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.