ETV Bharat / state

Mufti Mukarram On Qutub Minar Mosque: 'قطب مینار کی مغل مسجد میں نماز پر پابندی ہٹائی جائے'

author img

By

Published : May 27, 2022, 8:39 PM IST

فتح پوری مسجد کے شاہی امام Shahi Imam Fatehpuri Mosque نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے تشویشناک حالات سے اپنے حوصلے پست نہ کریں، نیک اعمال اور دعا کا اہتمام کریں۔ گیان واپی مسجد معاملے میں جس طرح کی سیاست ہورہی ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ بابری مسجد کی طرح شواہد اور ثبوتوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔' انہوں نے مزید کہا کہ مسجد قطب مینار بھی ایک قدیم اور تاریخی مسجد ہے، جہاں ہمیشہ سے نماز ادا کی جاتی رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسجد قطب مینار میں پنچ وقتہ جماعت میں کوئی بندش نہ لگائی جائے۔' Shahi Imam On Qutub Minar Mosque

Shahi Imam On Qutub Minar Mosque
Shahi Imam On Qutub Minar Mosque

نئی دہلی: شاہی امام مسجد فتح پوری ڈاکٹر مفتی مکرم احمد Shahi Imam Fatehpuri Mosque Dr Mufti Mukarram Ahmed نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ملک کے تشویشناک حالات سے حوصلہ پست نہ کریں، نیک اعمال اور دعا کا اہتمام کر یں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ شرپسند عناصر اور فرقہ پرستوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان کو تنبیہ کرنے کے لئے کوئی لیڈر بیان نہیں دے رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حالات بگاڑنے والوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے اور اقلیتوں کو ہراساں Harassment of minorities in india کرنے کے لئے نئے نئے ہتھکنڈے اپنائے جار ہے ہیں، یہ سب ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ گیان واپی مسجد میں جس طرح کی سیاست ہورہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ بابری مسجد کی طرح شواہد اور ثبوتوں کونظرانداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ویدک سناتن سنگھ کی انٹرنیشنل جنرل سیکرٹری کرن سنگھ کے ذریعہ دائر عرضی پر بدھ کو سول بیج ( سینیئر ڈویزن ) نے سماعت کرتے ہوئے معاملہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ منتقل کر دیا ہے۔ عدالتی کارروائی میں اندیشہ یہ ہے کہ اقلیتوں کی دلائل کو پس پشت ڈال دیا جائے گا۔ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ Qutub Minar Mosque And gyanvapi mosque

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Case: مسلم پرسنل لاء بورڈ آف انڈیا کی جانب سے ’عبادت گاہ بچاؤ مہم‘ چلائی جائے گی

انہوں نے کہا کہ مسجد قطب مینار ایک قدیم اور تاریخی مسجد ہے، جہاں ہمیشہ سے نماز ادا کی کی جاتی رہی ہے۔ وہاں پر ایک امام برابر خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن 13 مئی 2022 سے امام کو محکمہ آثار قدیمہ اور لوکل ایڈمنسٹریشن نے اپنے دفتر بلا کر ہدایت کی کہ آپ مسجد قطب مینار میں نماز نہیں پڑھائیں، ایسی اوپر سے ہدایت ہے۔ اس طرح کی تانا شاہی قابل مذمت ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حسب سابق مسجد قطب مینار میں پنچ وقتہ جماعت میں کوئی بندش نہ لگائی جائے۔Shahi Imam On Qutub Minar Mosque

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.