ETV Bharat / state

Shahi Imam عیدالاضحی پر شرپسندوں پر لگام لگانے کا سرکار سے مطالبہ

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 6:49 PM IST

شاہی امام مسجد فتح پوری مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں کہا کہ ملک کے کچھ علاقوں میں شرپسند عناصر سرگرم ہوگئے ہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

عید الاضحی پر شرپسندوں پر لگام لگانے کا سرکار سے مطالبہ

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں واقع شاہی امام مسجد فتح پوری کے مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے کہا کہ ہریدوار میں کچھ لوگوں کا قربانی کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب عید الاضحی پر قربانی کرنے اور بکرا منڈی لگانے پر مسلمانوں کے خلاف دہلی جنوبی زون کے ایم سی ڈی کے ویٹرنری سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر سخت قانونی کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

مفتی مکرم نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھارت کی آزادی سے قبل بعد میں ہر سال عیدالاضحی منائی جاتی آ رہی ہے تو اب ایسی کیا پریشانی ہے، انہوں نے اپیل کی ہے کہ نماز اور قربانی میں فساد پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل بھی کی ہے کہ سنجیدگی، صبر و تحمل کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کریں اور قربانی کا فریضہ انجام دیں۔ علاقہ کے ذمہ داران اور پولیس کی صلاح و مشورہ سے ہر کام کو انجام دیں۔ قربانی کے فوٹو یا ویڈیو نہ بنائیں۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں نیز سڑک پر راستہ میں قربانی کے باقیات نہ ڈالیں سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Waqf Imams Protest آئمہ موذنین تنخواہوں کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور

مفتی مکرم نے لاء کمیشن کے ذریعے یونیفارم سول کوڈ کے مسئلہ کو ایک بار پھر سے زندہ کرنے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ لا کمیشن نے یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ کھڑا کرکے ملک کی عوام کو بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یونیفارم سول کوڈ شریعت میں مداخلت ہے جو ہرگز منظور نہیں ہے۔ لاء کمیشن نے اس بارے میں عوام سے رائے مانگی ہے لہذا لا کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ۱۳ جولائی سے پہلے اپنا شدید اعتراض داخل کریں اور اس بارے میں دوسروں کی بھی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.