ETV Bharat / state

Shahi Imam Admitted in Hospital شاہی امام نمونیہ کی وجہ سے اسپتال میں داخل، طبیعت فی الحال بہتر

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 12:44 PM IST

دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری ان دنوں سخت علیل ہیں اور ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم فی الحال ان کی طبیعت پہلے کے مقابلہ بہتر ہے۔

17707515
1770751517707515

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری سخت علیل ہیں اور ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی امام سید احمد بخاری کے میڈیا انچارج سے بات کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہی امام اسپتال میں داخل ہیں اور اب ان کی طبیعت پہلے کے مقابلے بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل نزلہ اور فلو کی علامات کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں نمونیہ بیماری کے اثرات نمایاں ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے اور اب ان کی صحت میں کافی زیادہ بہتری آ چکی ہے لیکن ابھی بھی انہیں اسپتال میں ہی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق شاہی امام سید احمد بخاری دہلی کے ایک بڑے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں پر اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ کے ایمس اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ان کی صحت کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ایک اخبار میں شائع خبر کے مطابق شاہی امام کی علالت کی خبر سننے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی اہم شخصیات نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہی امام کو کچھ روز قبل بھی اسی طرح کی دشواری محسوس ہوئی تھی۔ تاہم ایک ہفتہ قبل نزلہ اور فلو کی علامات کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شاہی امام کے میڈیا انچارج نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علالت کی خبر عام نہ ہونے کے باوجود ان کی عیادت کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے، ایسے میں ان کی خواہش تھی کہ وہ جس اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس اسپتال کا نام خفیہ رکھا جائے تاکہ اسپتال میں لوگوں کا ہجوم ان کی عیادت کرنے نہ پہنچے کیونکہ اس سے دیگر مریضوں کو بھی پریشانی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.