قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ مظاہرے کے مقام پر ایک برقعہ پوش خاتون خفیہ کیمرے کے ساتھ پکڑی گئی۔ اس خاتون کا نام گنجن کپور بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور پولیس، خاتون کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی۔ ساتھ ہی اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ اس خاتون کو ٹویٹر پر وزیر اعظم فولو کرتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ شاہین باغ مظاہرے میں کچھ دیر پہلے ایک خاتون وہاں دیگر خواتین کے درمیان بیٹھ کر کچھ سوالات پوچھ رہی تھیں، اس پر خواتین کو شبہ ہوا اور اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس ایک کیمرہ نکلا۔ جس کے بعد ہنگامہ ہوا اور موقع پر پولیس پہنچ کر اسے اپنے ساتھ لے گئی۔
معلومات کے مطابق اس خاتون کا نام گنجن کپور ہے جو اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہے۔ اب پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ شاہین باغ میں گذشتہ 50 دن سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے، اس احتجاج کے دوران آج ایک خاتون کو پکڑا گیا۔ گیا ، جس کا نام گنجن کپور بتایا جاتا ہے۔