مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایشیا کے سب سے بڑے ’750میگاواٹ ریوا شمسی توانائی پروجیکٹ‘ قوم کے نام وقف کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ نے آج ٹوئٹ کرکے کہاکہ 'یہ ایک دور اندیشانہ اور اہم پروجیکٹ ہے جو مودی حکومت کے’آتم نربھر بھارت‘ ویزن کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
ساتھ ہی یہ پروجیکٹ 2022 تک 175 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے مودی حکومت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس پروجیکٹ کا شروع ہونا ملک کو توانائی شعبہ میں خود انحصار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
مودی نے نومبر 2015میں پیرس میں منعقدہ اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں ’انٹرنیشنل سولر الائنس‘ اس کی شروعات کی تھی۔