ETV Bharat / state

Shah Reviewed Amarnath Yatra Preparations شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 8:34 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 8:52 PM IST

دو ماہ طویل امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگی اور تقریباً دو ماہ تک جاری رہے گی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والی مقدس امرناتھ یاترا سے پہلے جمعہ کو اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔

شاہ نے نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر، سیکورٹی فورسز اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے تک امرناتھ یاترا سے متعلق تیاریوں اور مختلف پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

دو ماہ طویل امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگی اور تقریباً دو ماہ تک جاری رہے گی اور اگست کے آخر میں اختتام پذیر ہوگی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سربراہ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

افسران نے مرکزی وزیر داخلہ کو امرناتھ یاترا کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کے بارے میں معلومات دی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے عقیدت مندوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں معلومات شیئر کی گئیں۔

شاہ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران یاتریوں کے لیے حفاظتی انتظامات سمیت ہر طرح کے انتظامات کریں۔ یواین آئی۔

Last Updated : Jun 9, 2023, 8:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.