ETV Bharat / state

Wrestlers Protest برج بھوشن سنگھ کا معاملہ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں منتقل

جنسی ہراسانی معاملہ میں سبکدوش ہوئے ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کا کیس اب اے سی ایم ایم (ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ) کی عدالت میں چلے گا۔ ابھی تک یہ معاملہ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چل رہا تھا۔ Sexual harassment case against wfi chief

برج بھوشن سنگھ کا معاملہ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں منتقل

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 10:11 AM IST

دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سبکدوش صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ ابھی تک یہ معاملہ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چل رہا تھا لیکن اب اس کیس کی سماعت اے سی ایم ایم (ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ) کی عدالت کرے گی، جو ایم پی اور ایم ایل ایز کے کیس کی سماعت کرتی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 27 جون کو ہونی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے برج بھوشن سنگھ کے جنسی استحصال کا معاملہ اے سی ایم ایم ایم پی ایم ایل اے کی عدالت کو سونپ دیا ہے۔ اے سی ایم ایم نے پہلوانوں کی طرف سے ایک درخواست کی سماعت کی تھی جس میں پولیس کی تفتیش کی عدالتی نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے پر اسٹیٹس رپورٹ طلب کی تھی۔ اس پر سماعت کے لیے 27 جون کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ برج بھوشن کے خلاف اس وقت جنسی استحصال کے چھ مقدمات درج ہیں۔ نابالغ پہلوان نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا جس کے بعد دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی نے ایم پی برج بھوشن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ 6 بالغ پہلوانوں کے معاملے میں برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دفعہ 354، 354-A اور D کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ونود تومر کے خلاف دفعہ 109، 354، 354 (A)، 506 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی، یکم جولائی کو سماعت

بتادیں کہ ملک کے معروف پہلوان برج بھوشن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے تھے۔ تقریباً ایک ماہ تک کھلاڑیوں نے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ اسی دوران برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے، کھلاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات 15 جون تک کرانے کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں نے کچھ دیر کے لیے اپنا دھرنا ختم کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.