ETV Bharat / state

فریدآباد: آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - accused lives on rent in the girl's neighborhood

فریدآباد کے پہاڑی کالونی علاقے میں ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

فریدآباد: آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 11:53 AM IST

فرید آباد: دہلی سے متصل فرید آباد میں گزشتہ رات 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد کے پہاڑی کالونی علاقے میں پیش آیا، واقعے کے وقت بچے کے والدین الگ سو رہے تھے اور لڑکی اپنی چھوٹی بہن اور بھائیوں کے ساتھ دوسرے کمرے میں سو رہی تھی۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑوسی میں رہنے والا نوجوان نے بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنا ڈالا ۔

واقعے کے بعد بچی کو بادشاہ خان، سول اسپتال فرید آباد میں علاج کے لئے داخل کرایا گیاہے۔ جہاں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں علاج کے لئے ریفر کردیا گیا۔ فی الحال ، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے اے سی پی خاتون پولیس اسٹیشن دھرن یادو نے بتایا کہ اسے بادشاہ خان ، سول اسپتال فرید آباد سے اطلاع ملی تھی کہ ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ جس کے بعد علاقے کی ایس ایچ او، اے سی پی اور خواتین آئی او اسپتال پہنچے اور بچی کا فوری طبی معائنہ کیا اور ملزم کو محض آدھے گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

اے سی پی دھرن یادو نے بتایا کہ ملزم بچی کے پڑوس میں کرایہ پر رہتا ہے۔ جو اصل بہار کا رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کاروائی کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.