ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں ایس پی رہنما گرفتار - صنعتی شہر نوئیڈا

زرعی قوانین کے خلاف نوئیڈا میں کسانوں کی حمایت میں پیدل مارچ کرنے والے سماج وادی پارٹی کے متعدد رہنما گرفتار ہوئے ہیں۔

کسانوں کی حمایت میں ایس پی رہنما گرفتار
کسانوں کی حمایت میں ایس پی رہنما گرفتار
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 5:36 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک وسیع سے وسیع تر ہوتی جارہی ہے، اب سیاسی پارٹیز نے بھی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

کسانوں کی حمایت میں ایس پی رہنما گرفتار

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے اعلان پر گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے مرکز کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں گاؤں گاؤں جا کر پیدل مارچ کیا۔

پیدل مارچ کرنے کی اور کسانوں کی حمایت کرنے کی پاداش میں پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات سے ایس پی کارکنان کو حراست میں لے لیا، اور انہیں گریٹر نوئیڈا میں واقع پولیس لائن میں رکھا گیا ہے۔

نوئیڈا میں کسانوں کی حمایت میں پیدل مارچ کرنے والے سماج وادی پارٹی کے متعدد رہنما گرفتار

ایس پی کارکنوں نے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کی حمایت کی، اور کسانوں کو بیدار کرنے کی غرض سے پیدل مارچ کا اعلان کیا تھا۔

سماج وادی پارٹی کے سٹی صدر گرامین ریسی پال وانا کے سیکٹر 101 کے دفتر سے ایس پی کے سیکڑوں کارکن پیدل مارچ نکال رہے تھے۔

سیکٹر 101 کے قریب سے پولیس نے اوانا سمیت 50 رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس پی کے بہت سے رہنماؤں کو تھانہ-3 کے علاقے پر تھلہ چوک کے قریب پوسٹ مارچ نکال رہے تھے، جن کو بھی پولیس تھانہ فیس-3 نے حراست میں لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.