ETV Bharat / state

دہلی میں جنسی زیادتی کے متعدد معاملے: کانگریس

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 10:02 PM IST

'نربھیا فنڈ کے تحت جاری کردہ 390 کروڑ روپے میں سے صرف 19 کروڑ روپے خواتین کی حفاظت اور فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔'

دہلی میں جنسی زیادتی کے متعدد معاملے: کانگریس
دہلی میں جنسی زیادتی کے متعدد معاملے: کانگریس

دہلی کانگریس کے ریاستی دفتر راجیو بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں دہلی کے سابق وزیر پروفیسر کرن والیا ، ریاستی نائب صدر شیوانی چوپڑا ، کماری رنکو ، نیتو ورما ، امرلتا سنگوان ، امریتا دھون ، اونیکا مہروترا ، اور رچی بھارگوا نے شرکت کی۔

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انیل کمار نے کہا کہ جب تک بی جے پی کی مرکزی حکومت اور کیجریوال حکومت خواتین کی حفاظت کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کرتی، وزیر اعلی اروند کیجریوال ان کے وزراء، اور بی جے پی کے ارکان اسمبلی جہاں بھی ان کے پروگرامز منعقد ہوں گے، کانگریس اس کی مخالفت کرے گی،ان سے خواتین کی حفاظت کے لئے اقدامات پر سوالات پوچھے جائیں گے اور اگر جواب نہیں دیا گیا تو انہیں سیاہ پرچم دکھایا جائے گا۔

انیل کمار نے دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور انہیں سرکاری ملازمت بھی دی جائے تاکہ معاشرے سے نظرانداز کی جانے والی یہ خواتین احترام کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

پروفیسر کرن والیا نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیراگڑھی میں گزشتہ منگل کو ایک نابالغ کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا، چھتر پور کے سردار پٹیل کوویڈ سنٹر میں 14 سال کے ایک کورونا مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ بارا ہندو راؤ اسپتال میں ایک خاتون مریضہ کے ساتھ زیادتی کی خبر سامنے آئی، 5 اگست کو نیتا جی سبھاش پیلس کے علاقے میں ایک 16 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ اس کے علاوہ خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی اور جرائم کے ان گنت کیسز درج ہوئے ہیں۔

دہلی میں سنہ 2017 میں خواتین کے خلاف جرائم کے 11،542 اور 2018 میں 13،640 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پروفیسر کرن والیا نے کہا کہ دہلی میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی کیجریوال حکومت برسر اقتدار آئی ۔نربھیا واقعہ پر کیجریوال نے کہا کہ جو حکومت خواتین کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے اسے اقتدار میں نہیں رہنا چاہئے۔ اب جب خود کیجریوال حکومت اقتدار میں ہے تو صرف خواتین کی حفاظت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اور جو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں وہ بھی بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے بارے میں دہلی حکومت کی عدم سنجیدگی اس بات سے واضح ہوجاتی ہے کہ نربھیا فنڈ کے تحت جاری کردہ 390 کروڑ روپے میں سے صرف 19 کروڑ روپے خواتین کی حفاظت اور فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:فیضیہ، جس نے مشکل ترین حالات میں کامیابی کا سفر طے کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.