ETV Bharat / state

ہالینڈ: چاقو بردار شخص کے حملہ میں متعدد افراد زخمی - پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سالہ افراد کی تلاش

یوروپی ملک ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ہالینڈ: چاقو بردار شخص کے حملہ میں متعدد افراد زخمی

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 10:18 AM IST

چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں پیش آیا، واقعہ کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملہ میں ملوث تھا۔

جائے وقوع پر ہنگامی امداد کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے، پولیس کے مطابق حملہ میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن میں بھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.