گروگرام: دہلی-گروگرام ایکسپریس وے پر بدھ کے روز رات میں سلیپر بس میں آگ لگنے کی وجہ سے دو مسافر ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
-
#WATCH | Haryana | A bus caught fire on the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram this evening. Details awaited.
— ANI (@ANI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video Source: Video confirmed by locals) pic.twitter.com/HFyxvhbUmZ
">#WATCH | Haryana | A bus caught fire on the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram this evening. Details awaited.
— ANI (@ANI) November 8, 2023
(Video Source: Video confirmed by locals) pic.twitter.com/HFyxvhbUmZ#WATCH | Haryana | A bus caught fire on the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram this evening. Details awaited.
— ANI (@ANI) November 8, 2023
(Video Source: Video confirmed by locals) pic.twitter.com/HFyxvhbUmZ
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کو میڈانتا اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے اور باقی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دہلی سے جے پور جانے والے مین کیریج وے پر جھارسا فلائی اوور کے قریب رات 8.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی کہ رجسٹریشن نمبر AR 01 K 7707 والی ایک سلیپر بس میں کیریج وے پر آگ لگ گئی ہے۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ "ہمیں اطلاع ملنے کے بعد تین فائر ٹینڈرز کو موقع پر فورا ہی بھیج دیا گیا''۔
-
#WATCH | Haryana: Latest visuals from the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram where two people died after a bus was gutted in the fire. https://t.co/MlZZFKJwTj pic.twitter.com/guNWS72CKz
— ANI (@ANI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Haryana: Latest visuals from the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram where two people died after a bus was gutted in the fire. https://t.co/MlZZFKJwTj pic.twitter.com/guNWS72CKz
— ANI (@ANI) November 8, 2023#WATCH | Haryana: Latest visuals from the Delhi-Jaipur expressway in Gurugram where two people died after a bus was gutted in the fire. https://t.co/MlZZFKJwTj pic.twitter.com/guNWS72CKz
— ANI (@ANI) November 8, 2023
مزید پڑھیں: امراوتی کے پاس ایک بس میں آتشزدگی
آگ پر قابو پانے تک دو مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کچھ دیگر مسافر جھلس کر زخمی ہوئے۔ سول اسپتال میں زخمی افراد کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں سے سات اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام زخمی افراد 30 سے 50 فیصد جھلس چکے ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر نشانت کمار یادو اور گروگرام پولیس کمشنر وکاس کمار اروڑہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کی۔ پولیس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔