ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے امتحان میں نقل کے کئی معاملے، ایک شخص گرفتار - دہلی پولیس کے امتحان میں جعل سازی

دہلی پولیس میں تقریبا چھ ہزار سپاہیوں کی بھرتی کے لیے جاری امتحانات میں گڑبڑی کے تقریباً نصف درجن معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی کے سوروپ نگرسے ایک منا بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے جو کسی اور شخص کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا۔

man_arrested_for_cheating_in_delhi police_exam
دہلی پولیس کے امتحان میں نقل کے کئی معاملے، ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 5:07 PM IST

دہلی پولیس میں تقریبا چھ ہزار سپاہیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس کے لیے کل 28 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کے امتحانات جاری ہیں۔ ان امتحانات میں اب تک گڑبڑی کے تقریباً نصف درجن معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ یہ معاملے نوئیڈا ، دہلی اور ہلدوانی سمیت مختلف شہروں سے سامنے آئے ہیں۔ متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق دہلی پولیس میں سپاہی کی 6000 آسامیوں کے لئے بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس کے تحت ایس ایس سی کے ذریعہ آئندہ 16 دسمبر تک امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے باوجود کچھ جگہوں سے گڑبڑی کے معاملے آرہے ہیں۔ اب تک دہلی پولیس کے پاس ایسے آدھا درجن معاملے آچکے ہیں جن میں امتحان میں گڑبڑی کی کوشش کی گئی۔ یہ معاملہ نوئیڈا، دہلی، ہلدوانی وغیرہ سے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس سی کے ساتھ ساتھ پولیس بھی ان امتحانات کی نگرانی کر رہی ہے۔ گڑبڑی کرنے والوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔

امتحان میں گڑبڑی کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو سوروپ نگر سے گرفتار کیا گیا، جی ٹی کرنال روڈ پر واقع ایک سنٹر پر جاری امتحان کے دوران، جانچ افسر نے سکندر کمار نام کے ایک نوجوان کو پکڑا جو دوسرے شخص کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا۔ اس کے پاس سے ایک طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ برآمد ہوا۔ ابتدائی جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ سکندر کمار بہار کے مدھوبانی کا رہنے والا ہے۔ فی الحال، سوروپ نگر پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے پاس موجود دستاویزات بھی ضبط کرلی گئیں۔

مزید پڑھیں:

نجی ہسپتالوں میں او پی ڈی خدمات ٹھپ، ایمس کے ڈاکٹروں نے ہاتھ میں کالی پٹی باندھی

امتحان میں گڑبڑی کی رپورٹ کے بعد نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، آن لائن امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پورا امتحان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ امیدواروں کا چہرہ ملانے کے بعد ہی انہیں امتحان ہال میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.