ETV Bharat / state

دھان کے کھیت میں خاتون کی لاش - دھان کے کھیت میں خاتون کی لاش

آج صبح سویرے نوئیڈا میں بھاردواج ٹیوب ویل کے پاس ایک خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی ہے، جبکہ خاتون کے قتل کا الزام اس کے شوہر پر ہی ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 4:38 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے دوست پور منگراؤلی کے سیکٹر 167 میں یاقوت پور شاہراہ پر بھاردواج ٹیوب ویل کے پاس آج صبح کھیت میں ایک خاتون کی لاش مشتبہ حالت ملی ہے، تاہم ایسا مانا جارہا ہے کہ اس خاتون کا قاتل خود اس کا شوہر ہی ہے۔

پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر لواحقین نے بتایا کہ متوفیہ خاتون تارا اپنے کنبہ کے ساتھ کھیتوں میں مونجھ (دھان) لگانے کا کام کرتی تھی، تاہم اس کا شوہر گلچھا شراب پیتا ہے۔

آج صبح سویرے نوئیڈا میں بھاردواج ٹیوب ویل کے پاس ایک خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی ہے، جبکہ خاتون کے قتل کا الزام اس کے شوہر پر ہی ہے

جبکہ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تارا بھی شراب پیتی تھی، تاہم شوہر اور بیوی کل شام جب کھیتوں سے کام کرکے واپس آئے اس وقت بھی نشے میں تھے، دونوں میں کسی معاملہ پر تکرار بھی ہوئی تھی۔

کنبہ کے مطابق گلچھا نے اپنی نابالغ بیٹی کا رشتہ کہیں طے کر رکھا تھا، جبکہ نابالغ لڑکی نے اس رشتہ سے انکار کردیا تھا، تاہم اس کی ماں تارا بھی رشتہ کے حق میں نہیں تھی۔

تھانہ ایکسپریس وے کی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ملزم کو سزا دینے کے لیے شواہد اکٹھا کررہی ہے

گلچھا اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، اور کہا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے شرابی شوہر نے اسے رات کے وقت کھیت میں مار ڈالا اور وہیں پھینک دیا۔

تھانہ ایکسپریس وے کی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ملزم کو سزا دینے کے لیے شواہد اکٹھا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ان کا تعلق بہار سے بتایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.