ETV Bharat / state

Naqvi on Soros Controversy شارٹ ٹرم سیلر خود ایکسپوز ہورہے ہیں، مختار عباس نقوی کا جارج سوروس پر تبصرہ

غیر ملکی رپورٹس اور غیر ملکی شہریوں کے تبصروں سے متعلق اپوزیشن بی جے پی پر مسلسل تنقید کررہی ہے۔ ساتھ ہی حکمراں بی جے پی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے ہی ایسی رپورٹس یا بیانات کیوں سامنے آتے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما مختار عباس نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شارٹ ٹرم سیلرس خود ایکسپوز ہورہے ہیں۔ George Soros Controversy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 7:34 AM IST

شارٹ ٹرم سیلر خود ایکسپوز ہورہے ہیں، مختار عباس نقوی

نئی دہلی: کبھی پیگاسس، کبھی ہیڈن برگ اور کبھی سوروس کے تبصرے مسلسل بھارتی سیاست میں ہلچل پیدا کر رہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو سنہ 2014 میں جب سے مرکز میں نریندر مودی کی حکومت آئی ہے، غیر ملکی ایجنسیوں کی رپورٹیں یا پھر ریسرچ بھارتی سیاست میں ہلچل مچا رہی ہے۔ غور طلب یہ ہے کہ انتخابات سے قبل ہی ان غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے ایسے معاملات کیوں اٹھائے جا رہے ہیں۔ ملک کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اس پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ امریکی ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس نے اعلان کیا کہ وہ بھارت کی منتخب حکومت کو جمہوری طریقے سے گرائیں گے۔ کہیں نا کہیں یہ بیان کسی بھی ملک کی حکومت کے لیے انتہائی قابل اعتراض تبصرہ ہے جو کسی غیر ملکی تاجر کی جانب سے دیا گیا ہو۔ اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اسے بھارت کے جمہوری نظام میں براہ راست مداخلت قرار دے رہی ہے۔

تاہم سوروس کے اس بیان پر جو انہوں نے میونخ سیکیورٹی کونسل میں بھارت، وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی سرمایہ کار گوتم اڈانی کے حوالے سے دیا تھا، اس پر مرکزی حکومت اور بی جے پی سمیت اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی تنقید کی تھی۔ حکمران جماعت یہ سوال ضرور اٹھا رہی ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں کو اتنی طاقت کہاں سے مل رہی ہے، کیا اس کے پیچھے نریندر مودی کے مخالفین بھی شامل ہیں، کیونکہ اس سے پہلے کانگریس اور اپوزیشن پارٹیاں پیگاسس اور ہنڈن برگ کے معاملات پر پارلیمنٹ میں تاریخی ہنگامہ کرچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی اس مسئلہ کو زور شور سے اٹھانے والی ہے کہ 2014 کے بعد سے غیر ملکی ایجنسیاں ایک منتخب جمہوری اور پاپولر حکومت پر بار بار کیسے انگلیاں اٹھاتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Congress on Adani Row اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر کانگریس نے 22 شہروں میں پریس کانفرنس کی

بی جے پی اسے کانگریس سے بھی جوڑ رہی ہے اور اپوزیشن کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرکے غیر ملکیوں کے ساتھ بتانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان معاملات پر بی جے پی کو امید ہے کہ حکومت کے خلاف منفی امیج بنانے کے بجائے حکومت اور وزیر اعظم کے تئیں عوام کی ہمدردی زیادہ ہوگی اور اپوزیشن پر زیادہ غصہ پھوٹنے والا ہے یہی نہیں بی جے پی اپوزیشن پر وزیر اعظم کے خلاف غیر ملکی ایجنسیوں سے ملی بھگت کا الزام بھی لگا رہی ہے۔ اس معاملے پر سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ 'بھارت باشنگ بریگیڈ' دنیا بھر میں بھارت کے بڑھتے وقار اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ساکھ سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی طاقتیں بھارت کے خلاف سازش کرتی رہی ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ کچھ سیاسی بریگیڈ کے لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ کچھ شکست خوردہ سیاسی پلیئر بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن جھوٹ کا پہاڑ سچ کے سامنے شکست کھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی سچ کے نیچے جھوٹ کا پہاڑ گرا ہے۔ مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت ترقی کر رہا ہے، ملک معاشی، سماجی اور تعلیمی تمام سمتوں میں ترقی کر رہا ہے اور ایسے میں شارٹ ٹرم سیلرس خود اپنی بیمار ذہنیت کی وجہ سے شکست کھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.