ملک کی دارالحکومت دہلی کے لال کنواں علاقے میں واقع فاطمہ اکیڈمی کے زیر اہتمام 'اسلام میں حجاب کی اہمیت' پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بزرگ خواتین سے لے کر اسکول کالجوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والی سینکڑوں لڑکیوں نے شرکت کی۔
فاطمہ اکیڈمی کے زیر اہتمام 'حجاب' کے موضوع پر منعقدہ اس سیمینار میں شرکاء نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس دوران لڑکیوں نے بھی نعت پر مبنی پرفارمنس دی۔
وہیں دنیا میں ایسا بھی دیکھنے کو مل ہے کہ جدیدیت کے لیے ہمارے درمیان عریانی وفحاشی اور بے حیائی کا رجحان بڑھا ہے، یہاں ہر ناجائز چیز کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سیمینار میں شرکت کرنے والی مختلف خواتین سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے مذہبی اور دنیاوی تمام وجوہات پر اپنی رائے رکھی۔