ETV Bharat / state

بولیویا میں سیکورٹی فورسز کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال - مسٹر آنیز سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بولیویا کے شہر لاپاز میں عبوری صدر جينن آنیز کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے بدھ کو لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔مظاہرین سابق صدر ایوو مورالیز کے حامی تھے اور مسٹر آنیز سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بولیویا میں سیکورٹی فورسز کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 12:58 PM IST

لاطینی امریکی ملک بولیویا میں فوج کو شروع میں ہدایت دی گئی تھی کہ مظاہرین کو دبانے سے بچیں، لیکن تشدد میں اضافہ کے درمیان انتظامیہ نے مسلح گروپوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے فوج کو اختیاردے دیا۔ فوج کے پونچوز روجوز (ریڈ پونچوز) گروپ نے بدھ کو لا پاز میں گشت لگائی ۔

ادھر، مقامی میڈیا کی جانب سے نشر ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جوان مظاہرین کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

بولیویا میں سیکورٹی فورسز کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال۔ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ مسٹر مورالیز نے 20 اکتوبر کو صدارتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں جیت کا دعوی کیا تھا، لیکن ان کے اہم حریف کارلوس میسا نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا اور اس کے بعد ملک بھر میں احتجا و مظاہرہ شروع ہو گئے۔ اس کے بعد بولیویا کی مسلح افواج نے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مسٹر مورالیز سے استعفی دینے کی اپیل کی۔ مسٹر مورالیز کے عہدہ چھوڑنے کے بعد میکسیکو کے لئے روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے سیاسی پناہ لی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.