ETV Bharat / state

رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات جاری، پولیس مستعد

رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پولیس کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو علاقے کے چپے چپے میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Deployment of all security forces to maintain peace in Mongol Puri
رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات تیزی سے جاری
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:49 AM IST

دہلی کے منگول پوری میں بی جے پی کارکن رنکو شرما کے قتل کے بعد اس معاملے میں سیاست اتنی تیز ہوگئی ہے کہ صبح سے ہی دائیں بازو کی شدت پسند تنظیموں اور بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کا دورہ جاری رہا۔ ان رہنماوں کے متواتر دورے سے علاقے میں کشیدگی کی خبریں آ رہی ہیں۔ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کے لیے پولیس کے اعلی افسران خود معائنہ کرنے کیلئے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کئی دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات تیزی سے جاری

واضح رہے کہ بدھ کی رات کچھ لوگوں نے رنکو شرما نامی ایک مقامی نوجوان کو آپسی جھگڑے میں چاقو مار کر زخمی کردیا تھا۔ اسے آناً فاناً میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں اب تک مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ کچھ عناصر اس معاملے کو ایک دوسرا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ معاملہ محض آپسی جھگڑے کا ہے جس میں بدقسمتی سے اس کی جان چلی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.