وزارت خزانہ نے اس اسپیشل ونڈو کے تحت اب تک ریاستوں کو 12ہزارکروڑ روپے کے قرض دلانے میں مدد کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ رقم 4.42فیصد سود پر حاصل کی گئی ہے اور ریاستوں کو بھی اسی شرح پر یہ قم دی گئی ہے۔
کورونا کے دور میں جی ایس ٹی ریونیو کلکشن میں کمی آنے کی وجہ سے نقصان تلافی نہیں ملنے سے ناراض ریاستوں کو اس مد کی رقم دینے کے مقصد سے متبادل ایک کے تحت اسپیشل ونڈو کا انتظام کیا گیا تھا جس کا 21ریاستوں اور تین مرکز کے زیرانتظام ریاستوں نے انتخاب کیا تھا۔
اب تک جن ریاستوں کو اس مد میں قرض دیئے گئے ہیں ان میں آندھراپردیش، آسام، بہار، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اوڈیشہ، تملناڈو، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، دہلی، جموں۔کشمیر اور پڈوچیری شامل ہیں۔