ETV Bharat / state

SDPI Candidates for MCD Elections: ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدواروں کے نام کا اعلان - ایم سی ڈی انتخابات

قومی دارالحکومت دہلی میں میونسپل کارپوریشن آف دہلی انتخابات کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدواروں کے نام کا اعلان

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 6:45 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے نظام الدین میں واقع دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس ڈی پی آئی نے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ SDPI Candidates for MCD Elections

ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدواروں کے نام کا اعلان

ان امیدواروں میں میور وہار سے عامر، شری رام کالونی سے ماسٹر محبوب، سنگم وہار سے عین الحق، ابو الفضل انکلیو سے شاہین کوثر اور دیولی سنگم وہار اے سے ڈی سی کپل کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فی الحال 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں مزید 5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس پریس کانفرنس کے دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نائب صدر محمد شفیع نے بتایا کہ ایم سی ڈی انتخابات میں ان کا نعرہ 'بھوک سے آزادی اور خوف سے آزادی' ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریبی بڑھتی جارہی ہے، عوام اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہی مصروف ہے اس لیے اس کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ وہ حکومت سے سوال کر سکے۔

وہیں خوف سے آزادی سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں سے ملک کے عوام کے درمیان خوف کا ماحول ہے۔ موجودہ حکومت ایک طرح سے ڈر کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے ماب لینچنگ و ہجومی تشدد سمیت متعدد ایسی وارداتیں سامنے آئی ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ اقلیتی سماج اب ڈرا سہما رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.