اپنے رہنما سندھیا کے لیے جن چھ وزراء اور 16 اراکین اسمبلی نے قربانی دی تھی، اب ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے۔ کانگریس کے باغی 22 اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے رکنیت دلائی ہے۔
کانگریس سے بغاوت کر سندھیا کے حامی 22 باغی اراکین اسمبلی بنگلور سے دہلی پہنچے۔ جہاں انہیں جے پی نڈا کے گھر پر بی جے پی کی رکنیت دلائی گئی ہے۔ اس دوران جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ۔ ساتھ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، کیلاش وجے ورگیہ اور راکیش سنگھ بھی موجود رہے۔
اگلے چھ ماہ میں مدھیہ پردیش کی جن 24 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونے ہیں، اس کے لیے بی جے پی ان سبھی کو امیدوار بنائے گی یا ان کے بدلے کسی اور کو موقع دے گی، یہ دیکھنا ہوگا۔